امریکاکاعالمی برادری سےشمالی کوریاکیخلاف اجتماعی کاروائی کامطالبہ

شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاراوربلیسٹک میزائل بنانے سے روکا جائے،واشنگٹن کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 فروری 2017 17:30

جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری2017ء) : امریکا نے عالمی برادری سے شمالی کوریاکیخلاف اجتماعی کاروائی کامطالبہ کردیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکانے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاراوربلیسٹک میزائل بنانے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی انتظامیہ کاکہناہے کہ خطرات میں مشترکہ سلامتی کیلیےبین الاقوامی ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریاکے سفیرکاکہناہے کہ شمالی کوریانےسیلف ڈیفنس میں میزائل ٹیسٹ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :