انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 14 فروری 2017 18:20

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 14فروری ۔2017ء ) 1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج 15 فروری بروز بدھ حیدر آباد اور مظفر آباد میں منعقد ہوگی جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل 17 انعامات ہیں جبکہ 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات 1203 ہیں 100 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔


متعلقہ عنوان :