قومی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے سے زائد کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے

منگل 14 فروری 2017 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) قومی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے سے ذائد کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر اطلاعات پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے،جبکہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار کا حکم بھی برقرار رکھا گیا ہے،منگل کو سماعت کے موقع پر عدالتر نے سابق سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن یوسف کابورو ،سارنگ لطیف،الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی،دوسری جانب ملزم شرجیل انعام میمن کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دئیے جانے کے خلاف درخواست بھی دائر کردی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ کا فیصلہ آنے تک ملزم کے خلاف کارروائی روک دی جائے۔

متعلقہ عنوان :