مہمند ایجنسی حملہ ، خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 فروری 2017 12:37

مہمند ایجنسی حملہ ، خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ۔ آئی ..
 مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2017ء) : مہمند ایجنسی میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں خود کش دھماکہ ہوا۔ دہشتگردوں نے حملے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین خاصہ دار فورس کے اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو خود کش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔

فورسز کےللکارنے پرایک خود کش حملہ آورنےخود کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ دوسرے خود کش بمبار کو سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سکیورٹی فورسز پر حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔