چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے امریکی نیول کمانڈر کی ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 15 فروری 2017 21:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے امریکی نیول کمانڈر وائس ایڈمرل ڈونگن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈونگن نے جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک افوا ج کے کردار کو سراہا۔ …(رانا)