پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آباد کی طالبہ فاطمہ طارق نے مقابلہ غزل جیت لیا

بدھ 15 فروری 2017 22:37

فیصل آباد۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایت پر گزشتہ روز پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے علمی و ادبی مقابلہ جات انٹر کالجز برائے طالبات سال 2016ء کے سلسلہ میں پنجابی مشاعرہ کا مقابلہ زیرصدارت ڈائریکٹر کالج ھذا رفعت اقبال اور پرنسپل عائشہ رفعت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں غزل کے مقابلہ میں پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آباد کی طالبہ فاطمہ طارق نے پہلی‘ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد کی طالبہ ماہ نور نے دوسری اور سپیریئر کالج برائے خواتین چنیوٹ کی طالبہ دل آویز ناصرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبات کا آخری مقابلہ تھا جبکہ علمی و ادبی انٹر کالجز بوائز کے مقابلے مورخہ 24 فروری 2017ء بروز جمعہ سے شروع ہو کر 06 مارچ 2017 کو اختتام پذیر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :