عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر حیدر خان ہوتی کی مہمند ایجنسی اورپشاور میں خود کش بم دھماکوں کی مذمت

بدھ 15 فروری 2017 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے مہمند ایجنسی اورپشاور میں خود کش بم دھماکوں کی مذمت اور بے گناہ انسانوں اور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں اور بم دھماکوں کے پے در پے واقعات نے عوام کو ایک بار پھر کرب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے،یہاں سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پنجاب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوںکے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافے سے ان اہلکاروں کا مورال گر رہا ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ بغیر کسی رو رعایت اور اچھے برے دہشتگروں کی تشریح سے باہر نکل قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پنجاب میں فوجی اپریشن فی الفور شروع کیا جائے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دھماکے کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

متعلقہ عنوان :