لاہور, ایئر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، ویسٹ انڈیز سے برآمد 50لاکھ روپے مالیت کی کوکین کارگو سے برآمد

بدھ 15 فروری 2017 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز سے برآمد 50لاکھ روپے مالیت کی کوکین کارگو سے برآمد کرکے کوکین ضبط کرکے پارسل منگوانے والوں کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کارگو ایئر پورٹ پر مخبر کی اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے چھاپہ مارکر کارگو سے برآمد ہونے والی پچاس لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی اے این ایف نے کوکین قبضہ میں لے کر پارسل بک کروانے والے لزم ذوالفقار کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :