سندھ یونیورسٹی کی طالبہ پوائنٹ بس سے گِر کر شدید زخمی

جمعرات 16 فروری 2017 11:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس سے گِر کر طالبہ شدید زخمی ہو گئی ،جسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی کی فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ شائستہ میمن زیر و پوائنٹ پر پوائنٹ بس سے گِر کر شدید زخمی ہو گئی جسے نازک حالت میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جام شورو منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد طلبہ و طالبات نے شدید احتجاج کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا ۔ پولیس و رینجرز نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی تو مشتعل طلبہ نے ان پر پتھراؤ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے طالبہ کوٹکر ماری ہے ۔جس کے بعد پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اوروائس چانسلر ڈاکٹر شفیع محمد برفت نے سندھ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :