واشنگٹن کی اسرائیل نوازی میں روز بروز اضافہ

آزاد ،خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے سے دست برداری نے امریکی حکومت کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

جمعرات 16 فروری 2017 14:28

واشنگٹن کی اسرائیل نوازی میں روز بروز اضافہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے حمایت یافتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد واشنگٹن کی اسرائیل نوازی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے حال ہی میں آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے سے دست برداری نے امریکی حکومت کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کیاکیلئے اب دو ریاستی حل کو بنیاد شمار کرنے کا مزید پابند نہیں رہا۔اسرائیلی وزیراعظم کے وائٹ ہاؤس کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آنے والا یہ موقف اس معاملے میں امریکا کی تاریخی ثابت قدمی سے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مذکورہ سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی انتظامیہ آج کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کے واسطے کسی بھی معاہدے کی شرائط ڈکٹیٹ کرانے کی کوشش نہیں کریگی بلکہ فریقین کے درمیان طے پائے جانے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کریگی۔اہلکار نے مزید کہا کہ دو ریاستوں کی بنیاد پر ایسا حل جس سے امن نہ آ سکے اس کو کوئی بھی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ مقصد امن ہے خواہ یہ دو ریاستی حل سے حاصل ہو یا کسی دوسرے حل کے راستے، بنیادی بات یہ ہے کہ یہ فریقین کی چاہت سے ہو۔

متعلقہ عنوان :