قندیل بلوچ قتل کیس:وکیل استغاثہ کامفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی فردجرم عائدکرنے کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 16:34

قندیل بلوچ قتل کیس:وکیل استغاثہ کامفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری2017ء) : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے وکیل نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ مفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی فرد جرم عائد کی جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی آج سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان وسیم، حق نوازاورعبدالباسط عدالت میں پیش ہوئے لیکن سماعت کےدوران ملزمان کاوکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ جس پرفاضل جج نےقندیل بلوچ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ تاہم مقتولہ کے وکیل استغاثہ نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ مفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی فردجرم عائدکی جائے۔

متعلقہ عنوان :