سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کا دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واک آئوٹ

جمعرات 16 فروری 2017 18:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور اس کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تفصیلی جواب دیا تاہم اپوزیشن ارکان جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔