اسلام آباد ہائی کورٹ ،ْ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک کی رہائی سے متعلق مقامی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی

جمعرات 16 فروری 2017 19:02

اسلام آباد ہائی کورٹ ،ْ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک کی رہائی سے متعلق مقامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی رہائی سے متعلق مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر تے ہوئے وفاق کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اس کی قانونی حیثیت پر دلائل دیئے جائیں ۔جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

اس موقع پر وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقامی عدالت کا فیصلہ شہادتوں کو سنے بغیر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جا ئے ۔ راجہ خالد نے کہا کہ شعیب شیخ سمیت مزید 26 افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔شعیب شیخ کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست زائد المیعاد ہے اس کو خارج کیا جا ئے تو وفاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر درخواست ریاست کی جانب سے دائر ہو تو اس کی میعاد 6 ماہ تک ہوتی ہے۔

جس پر عدالت نے راجہ خالد سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ درخواست اینٹی منی لانڈرنگ یا پھر ضابطہ فوجداری کے تحت دائر کی ہے ،آئندہ سماعت پر اس درخواست سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :