Live Updates

حکومت نی21ویں ترمیم کے تحت حاصل گنجائش کے باوجود دو سالوں میں وہ اقدامات نہیں کیے جو اسے کرنے چاہئیں تھے ،حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا، اب و ہ فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع مانگ رہی ہے، فوجی عدالتوں کی مد ت میں توسیع کے معاملے پر اگلا اجلاس 27فروری کو ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 19:18

حکومت نی21ویں ترمیم کے تحت حاصل گنجائش کے باوجود دو سالوں میں وہ اقدامات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نی21ویں ترمیم کے تحت حاصل گنجائش کے باوجود دو سالوں میں وہ اقدامات نہیں کیے جو اسے کرنے چاہئیں تھے ،حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا،حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع مانگ رہی ہے،آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے سب کمیٹی کا اجلاس 22فروری جبکہ فوجی عدالتوں کی مدت کے معاملے پر اگلا اجلاس 27فروری کو ہوگا۔

جمعرات کو فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت نے دو سالوں میں جواقدامات کرنے تھے وہ نہیں کیے گئے،21ویں ترمیم کے تحت جو اقدامات لینے تھے وہ نہیں لیے گئے،بہت سے اقدامات جن کی قانون میں گنجائش تھی،وہ نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع مانگ رہی ہے،حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا،آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے سب کمیٹی کا اجلاس 22فروری کو ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ زاہد حامد نے 19قوانین میں ترامیم تجویز کیں،فوجی عدالتوں کے معاملے پر اگلا اجلاس 27فروری کو ہوگا، پانچویں اجلاس میں ناصر جنجوعہ نے بریفنگ دی،ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان سے آگاہ کیا،ناصر جنجوعہ نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات