علماء وسکالرز بہبود آبادی کی اہمیت با رے شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر

جمعرات 16 فروری 2017 19:22

سرگودھا۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر مظہر اقبال نے علماء وسکالرز پر زور دیا ہے کہ وہ صحت مند ترقی یافتہ او رخوشحال معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنے منبر ومحراب کو استعمال کرتے ہوئے عوام میں بہبود آبادی کی اہمیت کے با رے میں شعور بیدار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ آبادی میں جاری شرح میں اضافہ معاشرتی عدم استحکام او رناہمواریوں کو جنم دے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نکاح خوانوں ‘ علماء اور مذہبی سکالرز کی تربیتی ورکشاپ سے کیا ۔ مظہر اقبال نے کہا کہ اسلام ایک جامع دین ہے جو زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتاہے ۔ اسلام معاشرتی اعتدال و توازن پر زور دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہاہے اور روز بروز ناخواندگی اور بیروزگاری میں اضافہ کا باعث ہے ، انہوں نے کہاکہ وسائل کی عدم دستیابی سے انسانی حقوق کی انجام دہی میں رکاوٹیں حائل ہیں ، انہوں نے کہاکہ آبادی کی موجودہ شر ح میں اضافہ مستقبل میں فی گھرانہ بنیادی سہولتوں کی دستیابی میں مزید مشکلات کا موجب ہوگا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب قاری فتح محمد راشدی نے کہا کہ اسلام فیملی پلاننگ کی ترغیب دیتا ہے ، ماں اگرزچہ بچے کو دو سال دودھ پلائے گی تو بچوں میں دوسال کا وقفہ لازمی امر ہے ،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن مہر اللہ یار سپرا ‘ قاری وقار عثمانی اور دیگر علماء وسکالرز نے خاندانی منصوبہ بندی او ربچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کی ضرورت اور اغراض پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :