سعودی شہری نے اپنےخادم کےبیٹے کورہائی دلوانےکیلئےسعودی عرب سےابوظہبی تک کاسفرکرڈالا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 18:45

سعودی شہری نے اپنےخادم کےبیٹے کورہائی دلوانےکیلئےسعودی عرب سےابوظہبی ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : نفرتوں کے اس دور میں جہاں کم ہی کوئی کسی کے کام آتا ہے وہاں ایک سعودی نے اپنے بھارتی خادم کے بیٹے کو آزاد کروانے کے لئے سعودی عر ب سے ابو ظہبی تک کا سفر کر کے ایک مثال قائم کی۔ایک آدمی جس پر دوران ملازمت اپنے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے باعث گرفتار کیا کیا گیا تھا۔ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل قید کیا گیا تھا ، اور اس کے والدین انیسا اور یاسین نے تب سے اس کی آواز نہیں سنی تھی۔

بعدازاں انیسا نے سعودی مددگار ایادہ خدیرالرمالی سے اپنے بیٹے علی کی مدد کت لئے فریاد کی ۔رمالی نے اس کی فریاد سن لی اور ابوظہبی تک کا سفر کیا۔الرمالی نے یہ سفر اپنے کزن کے ساتھ طے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ”میں اپنے کزن کے ساتھ علی کو تلاش کرنے کی غرض سے نکلا۔

(جاری ہے)

ہم نہیں جانتے تھے کہ وہ کدھر قید ہے ۔ہم نے پہلے مصفحہ پولیس سے دریافت کیامگر وہ ہماری مدد نہ کر سکے ۔

پھر ہم نے ابو ظہبی سے ۳۰ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک قید خانے سے معلومات حاصل کیں مگر علی وہاں بھی موجود نہ تھا۔پھر کئی کوششوں کے بعد ہمیں اس قید خانے کا علم ہوا جہاں علی موجود تھا“بعدازاں رمالی نے متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں کیس کے متعلق آگاہ کیا۔ الرمالی کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے لوگوں اور حکام نے ہماری بھرپور مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :