فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ،ْ فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا ،ْمشاورت جاری رہے گی
قانونی مسودہ پیش کردیا گیا جس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع مانگی گئی مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے جو 22 فروری تک اپنی سفارشات جمع کرائے گی ،ْسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماؤں کا اگلا اجلاس اب 27 فروری کو ہوگا، تمام رہنما مسودے پر مشاورت کریں، 27 فروری کو حتمی حل نکل آئے گا ،ْسردار ایاز صادق نئی ترمیم پر تمام پارٹی رہنما اپنی لیڈر شپ کو اعتماد میں لیں گے ،ْ شاہ محمود قریشی
جمعرات 16 فروری 2017 19:54
(جاری ہے)
مسودے میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی تعریف کے مطابق اب کسی کوبھی دہشت گردی میں شامل کیا جاسکے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے جو 22 فروری تک اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔ ذیلی کمیٹی وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں دیگر پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں جن میں شازیہ مری ،شیری مزاری ،نعیمہ کشور اور اقبال ایس قادری شامل ہیں، کمیٹی کے ارکان اپنی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اگلا اجلاس 22 فروری کو ہوگا جس میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 21ویں ترمیم میں ترامیم تجویز کی جائیں گی جب کہ پارلیمانی رہنماؤں کا اگلا اجلاس اب 27 فروری کو ہوگا، تمام رہنما مسودے پر مشاورت کریں، 27 فروری کو حتمی حل نکل آئے گا۔دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کا مسودہ دیا گیا ہے،2 سال میں فوجداری مقدمات سے متعلق اصلاحات نہیں ہوئیں جب کہ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان سے آگاہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود اعتراف کیا کہ 2 سالوں میں بہت سے اقدامات جن کی قانون میں گنجائش تھی وہ نہیں لیے گئے جب کہ نئی ترمیم پر تمام پارٹی رہنما اپنی لیڈر شپ کو اعتماد میں لینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.