ایران نے ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا، پینٹاگون میں تشویش

جمعرات 16 فروری 2017 20:36

ایران نے ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا، پینٹاگون میں تشویش
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ایران نے ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا، پینٹاگون میں تصاویر دیکھ کر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔غیر مکی میڈیا کے مطابق نیویارک امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر میں میزائل لانچ کے مناظرسے محسوس ہوتا ہے کہ ایران نے ایک اورمیزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون میں تصاویر دیکھ کر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ایران نے اقوام متحدہ کی جانب سے بلیسٹک میزائلوں پر پابندی میں آٹھ سالہ توسیع منظور کی تھی۔خیال رہے کہ 2015 میں ایرانی جوہری پرواگرام سے متعلق ایران اور دنیا کی چھ عالمی قوتوں کیدرمیان طے پانے والے معاہدے میں ایران نے اقوام متحدہ کی جانب سے بلیسٹک میزائلوں پر پابندی میں آٹھ سالہ توسیع منظور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :