ْ لاہور کے نزدیک بڑا ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار ،32ارب لاگت آئے گی ‘ ذرائع

فائیو سٹار ہوٹل، کاروباری اور شاپنگ مراکز، واٹر ایکوریم، سٹیٹ آف آرٹ رائیڈز اور رولر کوسٹر جیسی تفریحی سہولیات میسر ہوں گی

جمعرات 16 فروری 2017 23:24

ْ لاہور کے نزدیک بڑا ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار ،32ارب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) لاہور کے نزدیک بڑا ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیاگیا ، فائیو سٹار ہوٹل، کاروباری اور شاپنگ مراکز، واٹر ایکوریم، سٹیٹ آف آرٹ رائیڈز اور رولر کوسٹر جیسی تفریحی سہولیات میسر ہوں گی ، 32ارب لاگت آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق یونان اور عمان سے تعلق رکھنے والے ایک سرمایہ کار گروپ نے لاہور کے نزدیک ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

مقامی کنسلٹنٹس اور انجینئرز نے اس تھیم پارک کے لئے لاہور اسلام آباد موٹر وے کے نزدیک مجوزہ زمین کا دورہ کیا۔ نئے انوسٹمنٹ گروپ کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور عبداللہ خرم نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا رانا شکیل احمد کے ہمراہ جگہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبداللہ خرم نیازی کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

تھیم پارک پر32ارب روپے تک کی لاگت آئے گی۔ حکومت پنجاب تھیم پارک کیلئے موٹروے کے علاوہ کشادہ راستے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں فائیو سٹار ہوٹل، کاروباری اور شاپنگ مراکز، واٹر ایکوریم، سٹیٹ آف آرٹ رائیڈز اور رولر کوسٹر جیسی تفریح فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :