امریکا میں دٴْہرے قتل کی واردات فیس بک پر لائیونشر

شکاگو پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف، پورے امریکا میں صدمے کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

امریکا میں دٴْہرے قتل کی واردات فیس بک پر لائیونشر
شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکی ریاست شکاگو کی پولیس حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دوہرے قتل کے جرم میں ملوث ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ شکاگو میں دہرے قتل کے اس سنگین جرم کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک لائیو' میں براہ راست نشر کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شکاگو میں دوہرے قتل کا یہ واقعہ اور ظالمانہ کارروائی کو فیس بک کی ’لائیو‘ سروس سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر پورے امریکا میں ایک صدمے کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

شکاگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرخ کار کو روک کر اس میں موجود تین افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ بچہ اور 26 سالہ شخص ہلاک اور 20 سالہ لڑکی جو مقتول بچے کی خالہ بتائی جاتی ہیں پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ دوہرے قتل کا یہ واقعہ جرائم پیشہ مافیا کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ تاہم پولیس قاتل کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔مقامی پولیس چیف ایدی جونسن کا کہناتھا کہ شکاگو میں قتل جیسے جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں اور انہیں روکنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :