Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 14:55

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر 22 فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سٹینڈنگ کونسل سے معاونت طلب کی تھی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات