ہری پور میں تھیلیسیمیا کیئر اینڈ پریونشن سنٹر کو جہاز چوک کے قریب شفٹ کر دیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

ہری پور میں تھیلیسیمیا کیئر اینڈ پریونشن سنٹر کو جہاز چوک کے قریب شفٹ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہری پور میں تھیلیسیمیا کیئر اینڈ پریونشن سنٹر کو جہاز چوک کے قریب شفٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے جمعہ کو نئی عمارت میں سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیپٹن (ر) تاج، ان کی اہلیہ اور شفقت محمود کے علاوہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں، ان کے والدین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں سنٹر کے انچارج شاہد آفریدی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں 2010ء میں تھیلیسیمیا سنٹر کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کے بعد عوام کے مسلسل تعاون کی وجہ سے آج الحمد الله ہم نے کافی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔