سینیٹر مشاہد حسین سید کی خوشدامن حمیرا خاتون سید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ادبی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی خوشدامن حمیرا خاتون سید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام پرسٹن یونیورسٹی میں ایک ادبی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر دشکا سید نے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا سید تحریک پاکستان سے وابستہ ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کی پہلی انگریزی نیوز ریڈر کے طور پر کام کیا ۔

سینیٹر افرا سیاب خٹک نے کہا کہ ادبیات حمیرا سید کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ ادبی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط ، چانسلر پرسٹن یونیورسٹی، انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی ، قیصرہ علوی ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی لندن کی چیئرپرسن بیرسٹر رباب مہدی رضوی ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے حمیرہ سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ پیر آف موہڑا شریف نے مرحومہ کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :