وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی مسیحی برادری سے اتوار کی عبادات میں ملک میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

جمعہ 17 فروری 2017 17:02

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی مسیحی برادری سے اتوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مسیحی برادری اتوار کی عبادات میں اپنے وطن پاکستان میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد و یگانگت اور دعائوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دہشت گردی کی نذر ہونے والے شہداء اور زخمیوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :