قومی جو نیئر سنوکر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

قومی جو نیئر سنوکر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جو نیئر سنوکر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح سنوکر ہال میں اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ٹریننگ اینڈ ٹیکنکل) شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے، جہنوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ، تربیتی کیمپ میں دس کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں محمد نسیم اختر، حارث طاہر، محمد رفیق، عمر فاروق، سعود خان، شیخ مدثر، محمد ماجد علی، حافظ محمدثاقب، عبدالرحیم، عبدالجاوید شامل تھے، اور ان کھلاڑیوں کو عالمی چیمپئن اور ایران سے تعلق رکھنے والے سہیل واحدی تربیت دے رہے تھے، ان کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے یہ تربیتی کیمپ ایشین جونیئر انڈر 21- سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے اور ایشین جونیئر انڈر 21- سنوکر چیمپئن شپ 8 سے 15 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :