لا ہور ہائی کورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے پر دو ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

لا ہور ہائی کورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے پر دو ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں اغواء کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر دو ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمان ناظم اور رمضان پر اغواء کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ قصور میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے نکل کر فرار ہو گئے تاہم عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزم ناظم کو تعاقب کر کے حراست میں لے لیا۔