روس کے ساتھ فوجی تعلقات کا امکان نہیں ہے ، امریکہ

ہم فی الوقت سیاسی رہنما رابطہ کریں گے جبکہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گے، سربراہ پینٹاگون جیمز میٹس

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) روس کے وزیر دفاع کی جانب سے بہتر تعلقات کی خواہش کے اظہار پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ جیمز میٹس نے واضح کیا کہ امریکا فی الوقت روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں۔ برسلز میں نیٹو سمٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں جمیز میٹس کا کہنا تھا کہ 'فی الوقت ہم فوجی سطح پر روس سے شراکت کے لیے تیار نہیں تاہم سیاسی رہنما رابطہ کریں گے جبکہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گی'۔

(جاری ہے)

میرین جنرل اور پینٹاگون چیف جیمز میٹس کہتے ہیں کہ روس کو پہلے اپنے آپ کو 'ثابت' کرنا ہوگا جبکہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی ہوگی، جس کے بعد ہی روس سے امریکا اور نیٹو قریبی تعلقات کا سوچیں گے۔جیمز میٹس کے مطابق روس کو بین الاقوامی قانون کے مطابق چلنا ہوگا جیسے ہم دنیا کی تمام اقوام سے توقع رکھتے ہیں۔جیمز میٹس کا مزید کہنا تھا کہ انہیں 'معمولی شک' ہے کہ ماسکو نے متعدد انتخابات میں دخل اندازی کی، تاہم پینٹاگون چیف نے امریکا کے حالیہ انتخابات کا نام لینے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں روسی حکومت پر ہیکنگ کا الزام عائد کرتی ہیں، جس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم دستاویزات کو لیک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن کو شرمندہ کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :