قلندر کی نگری پر حملہ کرنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا، منظور وسان

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر کی نگری پر دھماکہ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں سیہون دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ 2017ء میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا، اس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :