وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس میں لاہور دھماکے کے سہولت کاروں کی فوٹیج اور پکڑے جانے والے دہشتگرد انوار الحق کا اعترافی بیان دکھایا گیا

میراتعلق باجوڑ ایجنسی اورجماعت الاحرار سے ہے،افغانستان میں تربیت حاصل کی، تنظیمی نام ابوہریرا ، لاہوردھماکے سے قبل ریکی کی، لاہور میں 2010سے رہائش پذیر ہوں،خودکش بمبار کا نام نصر اللہ، تعلق افغان صوبہ کنڑ سے تھا، وہ افغانستان سے پشاور کے راستے لاہور پہنچا، سہولت کار انوارالحق کا اعترافی ویڈیو بیان

جمعہ 17 فروری 2017 23:23

وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس میں لاہور دھماکے کے سہولت کاروں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں لاہور دھماکے کے سہولت کاروں کی فوٹیج اور پکڑے جانے والے دہشتگرد انوار الحق کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا،اعترافی بیان میں انوار الحق نامی دہشتگرد نے بتایا کہ میرانام انوارالحق ہے اور تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے،میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے،افغانستان میں لاہور دھماکے کی ٹریننگ حاصل کی،میرا تنظیمی نام ابوہریرا ہے،لاہور حملے کا ٹارگٹ جماعت الاحرار کے سربراہ خالد عمر خراسانی نے دیا،ہمیں ہدایت کی گئی تھی کہ پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں کو ٹارگٹ کی،دھماکے سے قبل ریکی بھی کی،خودکش بمبار کا نام نصر اللہ تھا اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تھا،میں لاہور میں 2010سے رہائش پذیر ہوں،خودکش بمبار افغانستان سے پشاور کے راستے لاہور پہنچا،اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پریس کانفرنس میں خودکش بمبار کے سہولت کار انوار الحق کا شناختی کارڈ بھی دکھایا گیا۔…(خ م+ار)