بھارت کی وکٹ آسٹریلیا کیلئے آسان نہیں ہوگی ، ہربھجن سنگھ

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اگر آسٹریلیا نے اچھا کھیلا تو ہندوستان 0-3 سے سیریز اپنے نام کرلے گا۔ ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ 'آسٹریلیا نے اگراچھا کھیلا تو ہندوستان 0-3 سے جیتے گا ورنہ کامیابی 0-4 سے ہوگی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ ہندوستان کی وکٹ ان کے لیے آسان ہوگی اور اگر گیند شروع سے اسپن ہوئی تو وہ زیادہ سنبھل نہیں پائیں گی'۔

(جاری ہے)

ہربھجن نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ کو ماضی کے مقابلے میں کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میتھیوہیڈن، گلرسٹ، پونٹنگ، ڈیمین مارٹن اور مائیکل کلارک سمیت تمام بڑے بلے باز تھی'۔انھوں نے کہا کہ 'میرے خیال سے موجودہ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ شاید ہی کوئی اور بلے باز جس طرح آسٹریلیا میں کھیلتا ہے ویسے ہی ہندوستان میں کھیلنے کے قابل ہو اور یہ سیریز ان کے لیے مشکل ہوگی'۔آسٹریلیا کی باؤلنگ کو بھی ہندوستان کی وکٹ کے لیے غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ ان میں کوئی معیار ہے کیونکہ یہاں پر باؤلنگ کرنا اور وہاں (آسٹریلیا) باؤلنگ کرنا مختلف ہی'۔۔

متعلقہ عنوان :