ملائیشیا میں بلیوں کیلئے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل

ہوٹل میں بلیوں کو شیمپو سے نہالایا جاتا ہے اور ان کی جوئیں بھی نکالی جاتی ہیں

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

ملائیشیا میں بلیوں کیلئے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ملائیشیا میں بلیوں کے لیے ایک شاندار ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جہاں بڑے عالیشان بیڈ، پلے گراؤنڈ، درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے کمرے اور لذیذ ترین کھانے موجود ہیں۔ملائیشیا میں قائم اس ہوٹل ’’کیٹ زونیا‘‘ میں لوگ شہر سے باہر جانے پر اپنی محبوب پالتو بلیوں کو یہاں چھوڑ سکتے ہیں، یہاں کا عملہ بلیوں کا خاص خیال رکھتا ہے اور انہیں ہرطرح کا آرام پہنچاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل ملازمین کو احساس ہیکہ بلیوں کے مالکان اپنی مصروفیت کی بنا پر ان کا خیال نہیں رکھ سکتے اور وہ اس کسرکو پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل میں بلیوں کی ذہنی اور جسمانی افزائش کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق بلیوں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں مالک سمجھنا چاہیے، انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ گھر کا آرام محسوس کریں، انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ گلے لگایا اورپیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :