سعودی عرب میں طوفانی بارش،شہروں میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل ،بارشی پانی میں اضافے کی وارننگ بھی جاری کردی گی

ہفتہ 18 فروری 2017 12:53

سعودی عرب میں طوفانی بارش،شہروں میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم
الاحسائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بارشی پانی کی گذرگاہ بن سکتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے گاڑیاں جگہ جگہ پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجے میں شہروں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہری دفاع سمیت دیگر امدادی ادارے پانی میں پھنسی گاڑیوں کونکالنے اور شہریوں کو پانی سے بچانے کے لیے ان کی ہرممکن کررہے ہیں۔حکام کی جانب سے شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارشی پانی میں اضافے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔سعودی عرب کے شہروں میں بارش کے باعث مشکلات جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث پیدا ہوئیں۔ شہری دفاع کے عملے نے پانی میں گھرے دسیوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ اب بھی بعض علاقوں میں بارش کے باعث شہری پھنسے ہوئے ہیں۔