ملک میں حالیہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ،ْکریک ڈائون شروع

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ، جماعت الاحرار کے عمر خالد خراسانی ، لشکر جھنگوی العالمی کے صفدر خراسانی کی حوالگی کا مطالبہ

ہفتہ 18 فروری 2017 14:47

ملک میں حالیہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد مل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ملک میں حالیہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ان تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں خفیہ کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں کالعدم ٹی ٹی پی ،ْ جماعت الاحرار ،ْ داعش براہ راست اور لشکر جھنگوی العالمی بالواسطہ ملوث ہیں ، تینوں کالعدم تنظیموں کے سربراہ افغانستان میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان سے ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ، جماعت الاحرار کے عمر خالد خراسانی ، لشکر جھنگوی العالمی کے صفدر خراسانی کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ،ْ داعش کی پاکستان میں کارروائیوں کو حسیب لوگری نامی افغان کنٹرول کررہا ہے ۔انٹیلی جنس اداروں کو پشاور اور کوئٹہ میں نوعمر لڑکوں کی گرفتاریوں سے واقعات کی منصوبہ بندی کا علم ہوا تھا جس کے بعدضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔