پولیس نے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کاحتمی چالان عدالت میں پیش کردیا

ہفتہ 18 فروری 2017 15:01

پولیس نے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کاحتمی چالان عدالت میں پیش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پولیس نے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کاحتمی چالان عدالت میں پیش کردیاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت نے نجی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میںآتشزدگی کی مقدمہ کی سماعت کی سماعت کے دوران پولیس نے واقعہ کاحتمی چالان عدالت میں پیش کردیاجس میں بتایاکہ ہوٹل میں1994ء میں لگائی گئی آگ بجھانے کانظام ناکارہ ہوچکاہے انتظامیہ نے آگ بجھانے کے متعلق جورپورٹ جمع کروائی وہ غلط ہے عدالت نے مقدمہ کی مزیدسماعت چارمارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوںکونوٹس جاری کردیئے ہیںواضح رہے کہ مذکورہ ہوٹل میںآتشزدگی کی واقعہ میں گیارہ افرادجاں بحق اورنوزخمی ہوگئے تھے مذکورہ واقعہ کامقدمہ صدرتھانے میںدرج ہے۔

متعلقہ عنوان :