احتساب عدالت نے شرجیل میمن کواشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی روکنے کی درخواست پر25فروری تک نوٹس جاری کردیئے

ہفتہ 18 فروری 2017 16:40

احتساب عدالت نے شرجیل میمن کواشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی روکنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) کراچی میں احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کواشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی روکنے کی درخواست پر25فروری تک نوٹس جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کواشتہاری قراردینے سے روکنے اوراخبارات میںاشتہارات کی اشاعت روکنے سے متعلق شرجیل میمن کے وکیل کی درخواست پر25فروری تک نوٹس جاری کردیئے ہیںاوراخبارات میں شائع شدہ موادکی تفصیل طلب کرلی ہے شرجیل میمن ودیگرکوعدالت نے پیش نہ ہونے پراشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی کاحکم دیاتھاشرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ملزم جلدعدالت میں پیش ہوگاحفاظتی ضمانت کے لیے بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے

متعلقہ عنوان :