ٹھٹھہ: معروف درگاہ سید عبداللہ شاہ اصحابی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے بند کردیاگیا

پولیس نے درگاہ میں واک تھرو گیٹ اور سی سی ڈی کمیرے نہ ہونے کے باعث سیکورٹی کی وجوہات پر سیل کردیا گیا ہے،منیجر محکمہ اوقاف

ہفتہ 18 فروری 2017 19:44

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ٹھٹھہ پولیس نے مکلی میں واقع معروف درگاہ سید عبداللہ شاہ اصحابی میںسیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے درگاہ کو سیکورٹی خدشات کے باعث زائرین کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی ہے اور درگاہ پر پولیس اہلکار مقرر کر کے درگاہ میں زائرین کو داخل ہونے سے روک دیاہے جبکہ مزار کے اندر کے دروازے بھی بند کردئیے گئے ہیں اس ضمن میں محکمہ اوقاف کے منیجر محمد نواز پٹھان کا کہنا تھا کہ پولیس نے درگاہ میں واک تھرو گیٹ اور سی سی ڈی کمیرے نہ ہونے کے باعث سیکورٹی کی وجوہات پر سیل کردیا گیا ہے اور پولیس اہلکار مقرر کرکے درگاہ زائرین کیلئے مکمل طور پر بند کردی ہے جس کے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے دوسری جانب درگاہ کے خیلفہ فیروز قریشی،سیلم قریشی ،اور دیگر نے پولیس کی جانب سے درگاہ کو سیکورٹی کو فراہم کرنے کے بجائے سیل کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے جبکہ درگاہ کی بندش سے کراچی سمیت دیگر علاقوں سے زیارت کیلئے آنے والے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس نے زائرین کو درگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ سے لاکھوں روپے چند جمع کیا جاتا ہے مگر سیکورٹی کے کوئی موثر انتظامات نہیں ہیں اور نہ ہی سی سی ڈی کمیرے ،واک تھرو گیٹ اوردیواریںبھی چھوٹی ہیں جس پر توجہ دینے کو تیار نہیں اور سیکورٹی رسک کی وجہ سے درگاہ کو غیر معینہ مدت کیلئے زائرین کیلے بند کردیا گیا ہے اور پولیس مقرر کی ہے اور محکمہ اوقاف کی جانب سے بہتر انتظامات نہ تک درگاہ بند رہی گی۔

متعلقہ عنوان :