جن لوگوں نے معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی ہے،وہ پاکستان اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ،غوث علی شاہ

دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ان قومی مجرموں کو قرار واقعی سزائیں دینا ہوں گی،سابق وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 18 فروری 2017 20:40

جن لوگوں نے معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی ہے،وہ پاکستان اسلام اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے سنئیر رہنماء سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے سہون خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی ہے،وہ پاکستان اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ،بذدل دہشتگرد نہتے لوگوں کو نشانہ بناکر یہ سوچتے ہیں کہ لوگ حوصلہ ہار کر اولیاں کرام کے مزارات کی زیارت ترک کردیں،حقیقت میں ایسا ممکن نہیں ،لوگ بزرگان دین سے عقیدت رکھتے ہیں ،اس لئے وہ مزارات پر جانا ترک نہیں کرستے ہیں،ایک بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ان قومی مجرموں کو قرار واقعی سزائیں دینا ہوں گی،ورنہ یہ ناگ پھن اٹھاتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ سانحہ سہون شریف میں مارے گئے ہیں وہ سب شہید ہیں،اس کے برعکس جنہوں نے یہ گھناؤنی کارروائی کی ہے وہ دوزخ کی جلتی آگ میں ڈالے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد جس طرح لوگوں نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ،اس سے یہ پیغام گیا ہے کہ دشمن بے قصور لوگوں کو مار کر مزمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا،سانحہ کے بعد پاک فوج کا امدادی کاموں میں حصہ لینا اور ائیر فورس کی جانب سے ذخمیوں کی منتقلی ے لئے سی 130 جہاز راہم کرنا اسی بات کا ثبوت ہے ،ہر مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج عوام کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور خواتین سیکیورٹی اہلکاروں و بھی تعینات کیا جائے،تاکہ کوئی دہشتگرد برقعہ پہن کر بھی ایسی کارروائیوں میں کامیاب نہ ہو،انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد جس طرح ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا ہے،اس کی فوری ضرورت تھی،دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کرنا اچھا اقدام ہے ،اس سے اقوام عالم کو بھی حقائق سے آگاہی ہوگی کہ ہشتگردی کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر وہ عظیم ہستی ہیں،جنہوں نے ساری زندگی انسانی احترام اور بھلائی کا درس دیا ہے ،انہوں نے شہداؤں کے ورثاے سے دلی تعزیت اور ذخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :