وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں‘ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی‘ملتان میٹرو بس سروس نے ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں،شہباز شریف رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
ہفتہ 18 فروری 2017 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے 30 جون تک رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زائد وسائل رکھے ہیں اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سروس نے جہاں ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے وہاں جنوبی پنجاب کے عوام کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سفری سہولتیں بھی مہیا کی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی وسائل دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا ر، کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو صوبے میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.