راولپنڈی، ہوٹل پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ہوٹل پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، نعش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رتہ چونگی کے قریب ہوٹل پرفائرنگ کی ، ہوٹل پر چائے پینے والے 2 افرادگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 21سالہ شاہ رخ دم توڑگیا جبکہ 19سالہ سمیر کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا نعش بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :