معروف ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) معروف ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ہفتہ کو معروف ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں گزشتہ برس دسمبر میں لگنے والی آگ سے متعلق حتمی چالان تفتیشی افسر عامر الطاف نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرایا،تفتیشی افسر نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ آگ بجھانے کی آلات سے متعلق ہوٹل انتظامیہ نے غلط رپورٹ جمع کرائی،جبکہ سول ڈیفنس ادارے سے بھی ہوٹل میں فائر سیفٹی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا اور سول ڈیفنس ادارے نے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق بھی نہیں کی،چالان میں بتایا ہے کہ ریجنٹ پلازہ میں1994 میں لگایا گیا فائر سیفٹی سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے اور آتشزدگی کی وقت ہوٹل کے کنٹرول روم میں فائر سیفٹی سے لاعلم سی سی ٹی وی آپریٹر ہی موجود تھا،واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سانحہ ریجنٹ پلازہ میں3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے،جبکہ حادثے کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے ہوٹل مالکان سمیت 5 افراد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :