داعش پسپا، عراقی فوج موصل ائر پورٹ سے صرف پانچ کلومیٹر دور رہ گئی

کارروائیوں میں 93دہشت گردہلاک،دسیوں گاڑیاں،تین سرنگیں تباہ،17دیہات کا کنٹرول حاصل کرلیا،عراقی فورسز

منگل 21 فروری 2017 16:12

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) موصل میں عراقی فورسز اورداعش جنگجوئوں کے درمیان گھمسان کی جنگ کے دوران 93دہشت گرد مارے گئے جبکہ حکومتی فورسز سے نبرد آزما جنگجووں کے زیر استعمال تین سرنگوں سمیت دسیوں فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں، فوجی کارروائی کے پہلے ہی روز عراقی فورسز نے 17 دیہات کا کنڑول حاصل کر لیا،ادھرعراق کی متحدہ پولیس نے موصل کے جنوبی محاذ پر ہونے والی لڑائی کی پیش رفت میں دعوی کیا ہے سیکیورٹی فورسز جنوبی موصل میں ہوائی اڈے سے صرف پانچ کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں متحدہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی کارروائیوں میں کم سے کم93 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حکومتی فورسز سے نبرد آزما جنگجووں کے زیر استعمال تین سرنگوں سمیت دسیوں فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔فوجی کارروائی کے پہلے ہی روز عراقی فورسز نے 17 دیہات کا کنڑول حاصل کر لیا جبکہ داعش کو بری طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک عراق کی سیکیورٹی فورسز موصل ہوائی اڈے کے جنوبی محاذ سے صرف پانچ کلومیٹر دوری پر تھے۔

متعلقہ عنوان :