ہمارے خاندان نے تمام تر مشکلات کے باوجود ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کرنے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے

سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کا تقریب سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 16:47

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) پی پی پی کے سینئر مرکزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خاندان نے تمام تر مشکلات کے باوجود ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کرنے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے اور انہوںنے لکی مروت کو ضلع کا درجہ دیتے ہوئے ضلع ٹاون شپ ،تین گریڈ سٹیشنوں کا قیام،لکی شہر کے قریب گمبیلا پل،لکی منجیوالاوچشمہ درہ تنگ روڈز،ضلعی ہسپتال ،جوڈیشل کمپلیکس،مختلف کالجزسمیت آبنوشی وآبپاشی،بجلی منصوبوں کاجال بچھانے اورلکی و سرائے نورنگ شہروں کو گیس کی فراہمی و عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کیئے ہیںجس کے ثمرات سے آج تک پوری قوم مستفید ہورہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بیگوخیل میں خانزادہ احمدجان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انورسیف اللہ خان نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوںمیں عدم موجودگی سے برادران کوکوئی پریشانی نہیںتاہم بد قسمتی سے ضلع کی عوام کو ماضی کی طرح گزشتہ تین سالوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے کیونکہ لکی مروت تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت پیچھے چلا گیا ہے ،پانی، بجلی ،گیس ودیگر شعبوں میں درپیش مسائل میں مزید اضافہ ہونے سے عوام کے محرومیوں میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے جس پر برادران کو بہت افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :