شہداد پور،چولہے کی آگ کی چنگاری نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کردیا

منگل 21 فروری 2017 16:56

شہداد پور،چولہے کی آگ کی چنگاری نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کردیا
شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) چولہے کی آگ کی چنگاری نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کردیا، گھروں کا ساراسامان جل کر خاکستر ، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں بچل سنگراسی میں چولہے کی آگ کی چنگاری کی وجہ سے کولہی برادری کے 5 ۔ گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے متن کولہی ، منو کولہی ، جمعوکولہی ، چندر کولہی سمیت 5 ۔

(جاری ہے)

گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ان گھروں میں لگنے والی آگ نے گھر وں میں رکھا سارا سامان بسترے ، چارپائی ، موٹر سائیکل ، گندم سمیت گھر کا سارا سامان جلا کر خاکستر کر دیا ۔ گائوں کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور اس کو مذید پھیلنے سے روکا ورنہ آگ دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر جلا دیتی ۔آگ سے متاثرگھروں کے افراد اپنے بچوں اور عورتوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :