افغان حکومت الزام تراشیوں کا سلسلہ روکے ، افغانستان میں امن خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے

مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ برائے انسداد دہشتگردی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 21 فروری 2017 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ افغان حکومت الزام تراشیوں کا سلسلہ روکے ، افغانستان میں امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ برائے انسداد دہشت گردی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ‘ عالمی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد دہشت گردی کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ناصر جنجوعہ نے آسٹریلوی سفیر کو انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے علاقے میں تذویراتی استحکام سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ افغان حکومت الزام تراشیوں کا سلسلہ روکے۔ افغانستان میں امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ ملاقات میں آسٹریلیا کے قائمقام ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :