شہدادپور، چولہے کی چنگاری نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کردیا ، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

منگل 21 فروری 2017 19:41

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) گھر میں جلنے والے چولہے کی آگ کی چنگاری نے 5 ۔ گھروں کو جلا کر راکھ کردیا ، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں بچل سنگراسی میں چولہے کی آگ کی چنگاری کی وجہ سے کولہی برادری کے 5 ۔ گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے متن کولہی ، منو کولہی ، جمعوکولہی ، چندر کولہی سمیت 5 ۔

(جاری ہے)

گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ان گھروں میں لگنے والی آگ نے گھر وں میں رکھا سارا سامان بسترے ، چارپائی ، موٹر سائیکل ، گندم سمیت گھر کا سارا سامان جلا کر خاکستر کر دیا ۔ گائوں کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور اس کو مذید پھیلنے سے روکا ورنہ آگ دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر جلا دیتی ۔آگ سے متاثرگھروں کے افراد اپنے بچوں اور عورتوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :