لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈتحیل کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بحال کردیا

منگل 21 فروری 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر تحیل کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بحال کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر چیف افسر بلدیہ عظمی لاہورنے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا مقصد نئے بور آف گورنر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو 20فیصد کوٹہ دینا تھا لیکنایل ڈبلیو ایم سی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کے قیام کی بجائے پرانا بورڈ بحال کردیا۔