آئی پی ایل نیلامی ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ،کیون پیٹرسن

بدھ 22 فروری 2017 13:44

آئی پی ایل نیلامی ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ،کیون پیٹرسن
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نیلامی میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور ٹیمل ملز کو1.7 ملین پاؤنڈ اور1.4 ملین پاؤنڈ میں بالترتیب رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر ملز کمر میں تکلیف کی وجہ سے صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔کیون پیٹرسن نے کہاکہ ایک ٹوئنٹی 20 اسپیشلسٹ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا سب سے امیر ترین کرکٹر بن گیا، ٹیسٹ کرکٹ پس منظر میں چلی گئی، آئی سی سی کو اسے بچانے کیلیے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :