بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں، عابد شیر علی

بدھ 22 فروری 2017 19:08

بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں، سندھ میں حکمرانوں نے غنڈوں پرمشتمل اسکواڈز بنارکھے ہیں۔وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کراچی میں بن قاسم کا دورہ کیا اور تھرمل پاور پلانٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

1320 میگاواٹ کا پلانٹ چائنا کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس پر23 کروڑ85 لاکھ 53 ہزار ڈالرز لاگت آئے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی پی پی قیادت اور سندھ حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دوسروں پر تنقید سے قبل شرجیل میمن کو پاکستان لاکر کرپشن کی تحقیقات کروائیں، سندھ پولیس میں سفارشیوں کو بھرتی کیا گیا، سندھ میں غنڈوں پر مشتمل اسکواڈز بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الزام تراشی کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔#