جوش کی شاعری اور افکار نے تحریک پاکستان کی ترویج کی‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 22 فروری 2017 20:18

جوش کی شاعری اور افکار نے تحریک پاکستان کی ترویج کی‘ ڈاکٹر فردوس عاشق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جوش کی شاعری اور افکار نے تحریک پاکستان کی ترویج کی۔ انہوں نے یہ بات شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کی 35 ویں پرسی کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں جوش ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جوش انسانیت کے عظیم شاعر تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ جوش کی شاعری اور نثر ہمارا اثاثہ ہے، اسلام آباد میں ان کے نام سے شاہراہ کو نسبت دی جائے۔ ملک فدا الرحمن نے کہا کہ جوش کی شاعری فرقہ واریت اور دہشت گردی کی نفی کرتی ہے۔ تبسم ملیح آبادی اور فرخ جمال ملیح آبادی نے کہا کہ جوش منافقت کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوش کی نظم و نثر شائع کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ کانفرنس سے عقیل عباس جعفری، نسیم سحر، شمیم شاکر، فرخندہ شمیم، منظر نقوی، وفا چشتی اور نسیم عباس گل نے جوش کی شاعری پر مقالات پڑھے۔