حافظ آباد میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 66ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

شرکاء نے قائد پاکستان عوامی تحریک کی ہمہ جہت خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

بدھ 22 فروری 2017 20:30

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 66ویں سالگرہ کی تقریب یہاں کولو روڈ پر ضلعی امیر ملک محمد سلطان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں شرکاء نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمہ جہت خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار چشتی، فیصل گجر، ملک محمد سلطان اور عامر سلطان نے کہا کہ عالمی سطح پر علم اور دلائل سے دہشت گردی کے خلاف جہاد علامہ طاہر القادری کا ایک عظیم علمی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپکے پیش کردہ ایکشن پلان پر صدق دل سے عمل کیا جائے اور خارجی فکر کے حامل دہشت گردوں کو نیست و نابود کردیا جائے۔ اس موقع پر 30پونڈ کا سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے ملک شفیق الرحمن، حافظ محمد طفیل انجم، بائو محمدرفیق، وحید احمد ربانی ، محمد یوسف حضوری نے بھی خطاب کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں محمد یوسف حضوری اور ملک شفیق الرحمن کی رہائشگاہ پر بھی تقاریب منعقدہوئیں جہاں درود پاک کی صدائوں میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ ان تقاریب میں بھی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔